ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 1984 کے سکھ مخالف فسادات: سجن کمار نے خود سپردگی کے لئے 31 جنوری تک کا وقت مانگا 

1984 کے سکھ مخالف فسادات: سجن کمار نے خود سپردگی کے لئے 31 جنوری تک کا وقت مانگا 

Thu, 20 Dec 2018 22:09:29    S.O. News Service

نئی دہلی،20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس کے سابق رہنما سجن کمار نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دے کر خود سپردگی کے لئے 31 جنوری تک کا وقت مانگا ہے۔غور طلب ہے کہ ہائی کورٹ نے گزشتہ 17 دسمبر کو 1984 کے سکھ مخالف فسادات سے منسلک ایک معاملے میں کمار کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت نے کمار کو ہدایت دی تھی کہ وہ 31 دسمبر تک خود سپردگی کر دیں لیکن انہوں نے خاندانی کام کاج کوختم کرنے کے لئے ایک 31جنوری تک کا ٹائم مانگا ہے۔کمار کی جانب سے پیش ہوئے وکیل انیل شرما نے کہا کہ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے انہیں کچھ اور وقت چاہئے اور کمار کو اپنے خاندان، بچوں اور جائیداد سے منسلک ذمہ داریوں کے لئے بھی وقت چاہئے۔عرضی پر شاید جمعہ کو سماعت ہوگی۔یہ معاملہ جنوب مغربی دہلی کی پالم کالونی میں راج نگر پارٹ ۔1 میں 1984 میں ایک سے دو نومبر تک پانچ سکھوں کے قتل اور راج نگر پارٹ ۔2 میں گردوارے میں آتش زنی سے منسلک ہے۔


Share: